PIA’s Kabul operation will once again be postponed indefinitely

 

کابل ائیرپورٹ پرکچرا اور سکیورٹی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے پروازوں کو رن وے پرلینڈ اور ٹیک آف کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ذرائع

PIA's Kabul operation will once again be postponed indefinitely
PIA’s Kabul operation will once again be postponed indefinitely


کراچی (اُ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست 2021ء) : قومی ائیرلائن پی آئی اے کا کابل آپریشن ایک مرتبہ پھرغیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی ہو گیا۔ قومی ایئرلائن کا کابل کے درمیان فضائی سفرایک مرتبہ پھرغیرمعینہ مدت کے لیے ملتویکر دیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن سمیت دیگرممالک کی ایئرلائنزکو بھی اپنا فضائی آپریشن چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ کابل ائیرپورٹ پرکچرا اور سکیورٹی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے پروازوں کو رن وے پرلینڈ اور ٹیک آف کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے قومی ائیرلائن کا آپریشن بھی ملتوی ہوگیا ہے ۔

البتہ قومی ایئرلائن کے ذرائع کے مطابق آج شام 5 بجے تک فضائی آپریشن کے حوالے سے مکمل طور پر واضح ہو جائے گی کہ آیا آپریشن جاری رکھنا ہے یا حالات مزید بہتر ہونے کے بعد ہی قومی ائیر لائن فضائی آپریشن چلائے گی۔

یاد رہے کہ جمعہ کو پی آئی اے کی دو پروازیں 390 مسافروں کو لے کر کابل سے اسلام آباد پہنچی تھیں، جن میں پاکستانیوں سمیت 10 مختلف ممالک کے افراد شامل تھے۔

افغانستان سول ایوی ایشن کے سربراہ بھی جمعے کو پی آئی اے پرواز سے پاکستان پہنچے تھے۔ واضح رہے کہ کابل سے نکلنے کے لیے کوشاں ہزاروں افغان اور دیگر شہریوں کا کابل ائیرپورٹ کے باہر ہجوم برقرار ہے۔ عورتیں اور بچے مجمع میں کچلے جانے لگے ہیں، کئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں جو بے بسی اور لاچاری کا ثبوت پیش کررہی ہیں۔

جبکہ امریکی اور برطانوی فورسز اپنے اپنے شہریوں کو الگ کرنے میں مصروف ہیں، انخلا کا آپریشن چند گھنٹے معطل رہنے کے بعد بحال کردیا گیا ہے۔ عرب امارات نے بھی امریکی درخواست پر 5 ہزار افراد کو دس دن مملکت میں رکھنے کی اجازت دے دی ہے جب کہ امریکی صدر نے انخلا مکمل کرنے کے لیے 10 دن کی ڈیڈلائن مقرر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل ائیر پورٹ سے ہنگامی انخلا کے حتمی نتیجے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔

Leave a comment

Your email address will not be published.